Advertisement

پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی

آئی ایم ایف

پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی جس میں رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی۔ 

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے۔ رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اگلے مالی سال بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد تک رہنے کا امکان جبکہ اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 12.5 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال برآمدات31ارب20کروڑڈالرسےزیادہ ہونےکابھی امکان ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے مالی سال 25-2024 میں برآمدات 34 ارب 41 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ رواں مالی سال درآمدات 54 ارب 96 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے اورسال25-2024میں درآمدات60ارب ڈالرسے زیادہ ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں پاکستانی معیشت کے حوالے سے بہتری کا اعتراف کیا ہے تاہم یہ بھی کہا گیا کہ معاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بلند خطرات کا سامنا ہے، پاکستان میں مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے، معاشی استحکام کے ساتھ معتدل شرح نمو واپس آئی ہے۔

Advertisement

بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان کی معاشی آؤٹ لک کوکئی چیلنجزکاسامنا ہے، مضبوط، پائیدارمعاشی ترقی کیلئے پالیسی اصلاحات جاری رکھنا ہونگی۔ آئی ایم ایف نے مالی اہداف پرسختی سےعمل درآمد پرزوردیا ہے۔

غریب طبقےکے تحفظ، ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بھی زوردیتے ہوئے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھی جائے، پاکستان کے معاشی استحکام کے آثارمضبوط ہیں۔

آئی ایم ایف نے آخری اقتصادی جائزے کی تکمیل کو پاکستان کی مضبوط پالیسی کوششوں کا مظہرقراردیا ہے۔

دستاویز کے مطابق اس سال مالی خسارہ 7.5 فیصد اگلےسال جی ڈی پی کے 7.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی0.8 فیصدتک محدود رہے گا، اگلےسال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 1.2 فیصد ہوجائے گا، پاکستان کوقرضوں کی واپسی کی صلاحیت کے خطرےکا سامنا ہے، پاکستان کواگلے5سال میں123ارب ڈالرکی گراس فنانسنگ ضروریات درکارہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 25-2024میں 21 ارب ڈالراوراس سے اگلے سال23 ارب ڈالرکی ضرورت ہوگی، سال 27-2026 میں 22 ارب ڈالراورسال 28-2027 میں 29 ارب ڈالرفنڈنگ درکارہے۔ سال 29-2028 میں پاکستان کو 28 ارب ڈالرکی فنانسنگ درکار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version