ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے

ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
نیپال میں ہونے والی ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے۔
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد نیپال میں کیا گیا جس میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز جیت لئے۔
روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ اور 4 سلور میڈیلز جیتنے والی ٹیم وطن واپس لوٹ گئی ہے جب کہ کراچی جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
انڈر 10 گرلز، 10 باؤنس ہوپ ایونٹ میں ماورا سعید نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جب کہ انڈر 13 بوائز 30 سیکنڈ اسپیڈ ایونٹ میں محمد حسین نے ڈبل ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
محمد حسین نے 3 منٹ برداشت ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیا، انڈر 13 گرلز فری اسٹائل اسپیڈ ایونٹ میں سیدہ وریشہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
پاکستان روپ اسکپنگ ٹیم نے امریکہ میں ورلڈ جونیئر روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ وطن پہنچے والے کھلاڑیوں کے والدین اور اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

