Advertisement

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے بجٹ اور اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملات پر صوبائی حکومت اسمبلی اجلاس بلانے سے انکاری نظر آرہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور شروع کردیا جب کہ صوبائی حکومت آئندہ دو ماہ کے بجٹ کی منظوری دے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ کی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دیے جانے کی توقع ہے، آئندہ 2 ماہ کے لیے 360 سے 400 ارب روپے تک بجٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ صرف جاری اخراجات کی مد میں جاری کیا جائے گا اور محکموں کو صرف تنخواہوں اور جاری اخراجات کے لیے فنڈز دیے جائیں گے۔

Advertisement

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ خزانہ جاری اخراجات کے علاوہ ترقیاتی بجٹ جاری کرنے سے  گریزاں ہے تاہم ترقیاتی بجٹ منظور نہ ہونے سے محکموں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ترقیاتی بجٹ نہ ہونے سے صوبہ بھر میں متعدد منصوبے رک گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی اجلاس نہ بلانے سے ترقیاتی و دیگر معاملات ٹھپ ہوگئے ہیں، گزشتہ تین چار ماہ سے صرف اخراجات جاری کرنے کی منظوری دی جانے لگی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version