Advertisement

بشکیک سے 30 طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

کرغزستان میں پھنسے 30 پاکستانی طلباء کو لے کر پرواز لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خصوصی طور پر لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور بشکیک سے آنے والے طلباء سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

بول نیوز کے مطابق پرواز کے اے 574 میں 30 پاکستانی طلبا سمیت 180 مسافر سوار تھے، جبکہ کرغزستان میں پھنسے مزید طلبا کو لانے کے لیے خصوصی پروازیں کل بھی چلائی جائیں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے طلبہ سے پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق معلومات لیں اور مسائل پوچھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے  طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی، کرغزستان میں پاکستانی طلبہ قوم کے بچے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اس واقعہ کے فوری بعد پاکستانی طلبہ کے تحفظ کے لئے تیزی سے اقدامات کئے، اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اپ بحفاظت وطن واپس آنے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرغزستان میں موجود دیگر طلبہ کو بھی پاکستان واپس لایا جائے گا، ہماری سب سے پہلے ترجیح پاکستانی طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور امیر مقام بھی کل کرغزستان جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستانی بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انشاءاللہ کل مزید پروازوں کے ذریعے طلبہ وطن واپس لائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version