Advertisement

جان کے نذرانے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، آرمی چیف

جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب

جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب

راولپنڈی: جی ایچ کیومیں فوجی اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازات سے نوازا جب کہ شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت اور دیگر ایوارڈ دیے گئے جب کہ آرمی چیف نے شہداء اور غازیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کے نذرانے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں اور ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہداء کے بہادر خاندانوں کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتےہیں، شہداء اورغازی ہمارے قومی ہیروز ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمارے شہداء قوم کے لئے امید اور استقامت کی کرن ہیں جب کہ ہماری آزادی اور سلامتی ان بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرحون منت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
Next Article
Exit mobile version