Advertisement

چین کا تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا آغاز

چین نے تائیوان کے ارد گرد دو روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، جسے ’سخت سزا‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ مشقیں صدر ولیم لائی کی حلف برداری کے تین دن بعد ہو رہی ہیں، جنہوں نے چین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جزیرے کو دھمکیاں دینا بند کرے اور اپنی جمہوریت کے وجود کو تسلیم کرے۔

چین تائیوان کو ایک علیحدہ صوبے کے طور پر دیکھتا ہے جو بالآخر بیجنگ کے کنٹرول میں ہوگا، لیکن جزیرہ خود کو الگ سمجھتا ہے۔

تائیوان کی وزارت دفاع نے چینی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منطقی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

تائیپے کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جزیرے کی خودمختاری کے دفاع کے لیے بحری، فضائی اور زمینی افواج بھیجی گئی ہیں۔

Advertisement

تائیوان کے فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی مشقیں پہلی بار معاشی ناکہ بندی کے بجائے مکمل پیمانے پر حملے کی نقل ہیں۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی جانب سے جاری کردہ نقشوں کے مطابق یہ مشقیں مرکزی جزیرے کے ارد گرد ہوئیں اور پہلی بار تائیپے کے زیر کنٹرول جزیروں کنمین، ماتسو، ووکیو اور ڈونگین کو بھی نشانہ بنایا گیا جو چینی ساحل کے قریب واقع ہیں۔

ان مشقوں میں تائیوان کے مشرق کا ایک حصہ بھی شامل تھا- پہاڑی سلسلے کے دوسری جانب جزیرے کا دشوار گزار مشرقی ساحل طویل عرصے سے اس کا فوجی حصہ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version