Advertisement

محسن نقوی کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی

آپ کے ایشوز کے حل کے لئے ہر سطح پر پوری کوشش کروں گا، محسن نقوی کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی

آپ کے ایشوز کے حل کے لئے ہر سطح پر پوری کوشش کروں گا، محسن نقوی کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی

کراچی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایشوز کے حل کے لیے یقین دہانی کرادی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، ایم کیو ایم وفد میں سربراہ ایم کیو ایم و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم این اے مصطفیٰ کمال شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی جب کہ سندھ  خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایم کیوایم کے وفد کو ان کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے ایشوز کے حل کے لئے ہر سطح پر پوری کوشش کروں گا، موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو ذاتی اختلافات پس پشت ڈال کر وطن عزیز کا سوچنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہی ملک کے گھمبیر مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version