سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کے اہم امور طے کیے جانے کا امکان
ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ شی یوان چھانگ کا کہنا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے۔
سنکیانگ سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ایم چینی سفا رتخا نہ شی یوان چھا نگ کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ منعقد کروانے پر شکر گزار ہوں، سنکیانک سے متعلق آپ سب آگاہ ہیں۔
ڈی سی ایم چینی سفا رتخا نہ شی یوان چھا نگ کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات میں مزید وسعت آ رہی ہے اور چین کی کمپنیاں اسپیشل اکنامک زون میں کام کر رہی ہیں اور سنکیانک ترقی اور سٹریٹیجک لوکیشن سے متعلق پاکستان کے لئے اچھا ہے۔
شی یوان چھا نگ نے کہا کہ پاکستان آنے سے پہلے اقوام متحدہ میں تعینات تھا، مجھے کچھ مغربی سیاستدانوں سے متعلق آگاہی ہے کہ وہ چین کے بارے کیا سوچتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنکیانگ میں 90 کی دہائی میں دہشتگردی اور مذہبی انتہا پسندی تھی لیکن پھر ترقی کا عمل شروع ہوا اور بہت سے اہداف حاصل کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات میں مزید وسعت آ رہی ہے، سی پیک دونوں ممالک کے لئے اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سی پیک کے منصوبوں سے متعلق چینی حکومت کو خط لکھا۔
شی یوان چھانگ نے کہا کہ چین کی کمپنیاں سپیشل اکنامک زون میں کام کر رہی ہیں، سنکیانگ ترقی اور سٹریٹیجک لوکیشن سے متعلق پاکستان کے لئے اچھا ہے، ہم ہنزلہ سرحد کو سارا سال کھولنے پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سنکیانگ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سنکیانگ میں مسا جد کی تعداد 24 ہزار سے زائد ہے اور سنکیا نگ کے مسلمان خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔
شی یوان چھانگ کے مطابق سنکیانگ کی جی ڈی پی یو رپ کے متعدد شہروں کی نسبت بہتر ہے۔
ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ شی یوان چھانگ نے مزید کہا کہ سنکیانگ کے با رے میں مغر بی مما لک کا پرو پیگینڈہ بے بنیاد ہے، سنکیانگ میں مسلمانوں کو مکمل مذ ہبی آزادی حا صل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

