Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف کا آئرش ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف کی آئر لینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نے آئرلینڈ کے نومنتخب وزیراعظم  سائمن ہیرس کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نےفلسطین کی ریاست کوتسلیم کرنےکےآئرش حکومت کےفیصلےکوسراہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئرش وزیر اعظم کو کہا کہ آئرلینڈ کا فیصلہ فلسطینیوں کے لیے امید اور یکجہتی کا پیغام دے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معصوم فلسطینی اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا شکار ہیں، آئرلینڈ کا فیصلہ فلسطین کاز کو فروغ دینے میں بھی کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم نے آئرش وزیر اعظم کو کہا کہ فیصلہ دوسرے ممالک پر بھی ایسے فیصلے لینے کے لئے دباؤ کا باعث بنے گا، پاکستان نے ہمیشہ یواین قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے اور دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن لانے کا واحد راستہ ہو گا۔

Advertisement

آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ آئرش حکومت نے دیگر یورپی اتحادیوں کی مشاورت سے اصولی فیصلہ کیا ہے، غزہ میں اسرائیلی کارروائی کو کسی بھی طرح معاف نہیں کیا جا سکتا۔

آئرش وزیر اعظم سائمن ہیرس نے مزید کہا کہ محسوس کیا یہ فیصلہ نارملائزیشن کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version