آڈیو لیکس کیس؛ 4 درخواستوں پر40 صفحات کا فیصلہ جاری

توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس بابرستارنےبنچ پراعتراض کی چاروں درخواستوں پر40صفحات کافیصلہ جاری کردیا۔
عدالتِ عالیہ نے ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے اورچیئرمین پی ٹی اے کوتوہین عدالت کےنوٹس جاری کردیے۔
ہائیکورٹ نےحکم دیا کہ مطمئن کریں کیوں نا سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟
جسٹس بابرستارپراعتراض کی درخواستوں کوعدالت نے بدنیتی پرمبنی قراردے دیا۔ پی ٹی اے، ایف آئی اے، آئی بی، پیمراکی جج پر اعتراض کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا، پی ٹی اے، آئی بی، ایف آئی اے کودرخواستیں دائرکرنے پر5-5لاکھ روپےجرمانہ عائد کیا۔ عدالت نے درخواست کے لئے اتھارٹی دینے والے کو جیب سے 5-5 لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ کیس سننے سےاعتراض کی درخواستیں بدنیتی پرمبنی ہیں، ایف آئی اے، آئی بی، پیمرا، پی ٹی اے نے اکٹھے ایک اسکیم کے تحت درخواستیں دائرکیں، چاروں اداروں نےاپنی درخواستوں کے ذریعے جج کو پریشرائزکرنے کی کوشش کی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق شہریوں کےفون ٹیپ کرنے کے معاملے پرعدالت فریقین کومکمل موقع دےرہی ہے، وفاقی حکومت شہریوں کے آئین میں دئیے بنیادی حقوق دینے میں نااہل رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

