تربیلاڈیم میں پانی کے لیول کو1470فٹ تک رکھنے کی منظوری

تربیلاڈیم میں پانی کے لیول کو 20 جون تک 1470فٹ تک رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، پانی کے بہاؤمیں اضافے کے پیشِ نظرارسا کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تربیلاڈیم میں پانی کے لیول کو20 جون تک 1470 فٹ تک رکھنے کی منظوری دی گئی۔
ارسا نے کہا کہ تربیلا ڈیم کے لیول کوپھرسے 5 فٹ بڑھایا جائے گا، 30 جون کے بعد ارسا ڈیم کو اپنے قوائدوضوابط کے مطابق بھرنے کا مجازہوگا۔
ارسا کے اجلاس میں پنجاب اورسندھ کے پانی کےکوٹےمیں تیسری مرتبہ اضافہ منظورکیا گیا۔ پنجاب کے پانی کاحصہ3.15اورسندھ کے حصےمیں2.74 فیصدتک اضافہ کیا گیا۔
ارسا کے مطابق پنجاب کے پانی کاحصہ بڑھا کر12.42ایکڑفٹ کردیا گیا، سندھ کے پانی کاحصہ بڑھا کر8.29 ایکڑفٹ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News