Advertisement

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بول نیوز آمد، سی ای او سمیر چشتی سے ملاقات

میئر کراچی مرتضٰی وہب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بول نیوز آمد، سی ای او سمیر چشتی سے ملاقات

ترجمان سندھ حکومت و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بول نیوز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے بول نیوز کے سی ای او سمیر چشتی سے ملاقات کی۔

ترجمان سندھ حکومت و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بول نیوز ہیڈ آفس آمد کے موقع پرصاحب زادہ معظم قریشی اور فیاز چاچڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بول نیوزکے ہیڈ آفس پہنچنے پربول انتظامیہ کی جانب سے میئرکراچی مرتضٰی وہاب اوردیگر مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے بول نیوز کے سی ای او سمیر چشتی اور ڈائریکٹر نیوز مصطفیٰ حسین سے ملاقات کی۔ میئرکراچی مرتضیٰ وہاب اور سی ای او سمیر چشتی کے درمیان ملاقات میں شہر قائد کی بہتری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

Advertisement

اس موقع پر سی ای او بول نیوزسمیر چشتی نے مرتضیٰ وہاب کو یقین دلایا کے بول نیوز کراچی اور کے ایم سی کے اچھے اقدامات کو دکھائے گا۔

سی ای او سمیر چشتی نے کہا کہ بول نیوز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ مل کر کراچی کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بول نیوز کی صحافتی خدمات کو سراہا۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب نے بول نیوز میں ملازمین کو دی جانے والی سہولیات پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز ایک مضبوط آواز ہے اس کی ہم قدر کرتے ہیں۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کو بول نیوز ہیڈ آفس کے نیوز روم کا دورہ بھی کرایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version