Advertisement

رفح پر اسرائیلی حملے؛ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

رفح پر اسرائیلی حملے؛ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

رفح پر اسرائیلی حملے؛ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

رفح پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے سرحدی شہر رفح میں اسرائیلی آپریشن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

قبل ازیں چین نے رفح پر اسرائیلی حملوں کے خلاف گہری تشویش کا اظہار کیا تھا، چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کہتی ہیں ’’رفح میں جاری اسرائیلی جارحیت پر چین کو گہری تشویش ہے‘‘۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ’’رفح میں موجود شہریوں کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’اسرائیل کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی کمیونٹی کی اپیل پر توجہ دیتے ہوئے رفح پر حملے روک دے‘‘۔

Advertisement

رفح میں موجود غیر ملکی صحافی نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے سرحدی شہر میں رات بھر حملے جاری رہے جس کے نتیجے میں بے گھر افراد کا مرکز تباہ ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ فلسطین اتھارٹی کی وزارت صحت کے مطابق جنوبی غزہ میں اتوار کی رات سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version