تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کی تفتیش جاری

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کی تفتیش جاری
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کی تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم نے برآمد بلیڈ فنگر پرنٹ کیئلے لیبارٹری بھیج دیا ہے۔ رؤف حسن کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس بھی انوسٹیگیشن ٹیم کو موصول ہو گئیں۔
تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں حملے میں زخم آہنی مکے واضح ہو رہے ہیں، اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم نے رؤف حسن پر حملے کی تمام فوٹیجز فرانزک کیئلے ایف آئی اے بھیج دیں۔
حملہ آروں کی شناخت کیئلے اسپیشل انوسٹگیشن ٹیم نادرا سے بھی مدد لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے خواجہ سراؤں سے بھی رابطے شروع کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

