Advertisement

اضافی گندم درآمداسکینڈل نہیں، انکوائری کمیٹی نےبلایا توضرورجاؤں گا، انوارالحق کاکڑ

جیسمین منظور

اضافی گندم درآمداسکینڈل نہیں، انکوائری کمیٹی نےبلایا توضرورجاؤں گا، انوارالحق کاکڑ

سینیٹرانوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اضافی گندم درآمد اسکینڈل نہیں ہے، انکوائری کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا۔ 

سابق نگراں وزیراعظم، سینیٹرانوارالحق کاکڑ نے سینئراینکرپرسن جیسمین منظورکے ساتھ بول نیوزکے پروگرام بس بہت گیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہو چکی ہے۔ جھوٹی خبر کی بنیاد پر لوگ کسی کو چور تو کسی کو ڈاکو سمجھ رہے ہیں۔

سابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹ بل آرڈر کے تحت ملک میں کوئی بھی چیز درآمد ہو سکتی ہے۔ درآمد اور برآمد ایس آر اوز قوانین کے تحت چلتے ہیں۔ گندم درآمد کا ایس آر او کس نے جاری کیا؟ بار بار کہہ رہا ہوں کہ نجی سیکٹرکو ہم نے اجازت نہیں دی تھی۔

سینیٹرانوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایس آر اوز پی Tی آئی کے دور میں جاری کیا گیا۔ المیہ ہے کہ لوگ کہانیوں پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت میں اضافی3.4میٹرک ٹن گندم درآمد کی بات کی جارہی ہے، ٹارگٹ2.4 ملین میٹرک ٹن گندم تھا، پرائیویٹ سیکٹرکی 1.4 ملین میٹرک ٹن گندم کی بات کی جارہی ہے، 1.4میں سے9لاکھ ٹن گندم اس حکومت کے دورانیےمیں آئی۔

سابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ جوگندم ہمارے دورمیں آئی اورجو اب آئی اس کواسکینڈل نہیں سمجھ رہا، اضافی گندم آنے کونہیں سمجھا جارہا کہ اس کا کیا کریں، اس کا حل ڈھوندنے کی بجائے ایک دوسرے پرسیاہی پھینکی جارہی ہے، کسی انکوائری کےلیے مجھ سے ابھی تک رابطہ نہیں کیاگیا، انکوائری کمیٹی نے بلایا گیا توضرورجاؤں گا۔

Advertisement

انوارالحق کاکڑنے مذید گفتگومیں کہا کہ میرےاورحکومت کے بیچ کوئی تلخ تعلق نہیں ہے، اشرافیہ کو تکلیف ہے کہ غریب کو سستی روٹی کیوں ملی، عوام کو سستی روٹی مہیا کرنے پرمجھے گالی پڑ رہی ہے، غریب پاکستانیوں کوسستی روٹی مہیا کرنے پر مجھے چور کہاجارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹ بل آرڈر پی ٹی آئی نے جاری کیا تھا، پی ٹی آئی دور کے فیصلوں پردوسری حکومتوں کومودرالزام ٹھہرایا جا رہا  ہے۔ اضافی گندم درآمد اسکینڈل نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version