Advertisement

عالمی ادارہ صحت نے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے دعووں کی تردید کر دی

عالمی ادارہ صحت نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے حوالے سے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے دعووں کی تردید کر دی۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنی حالیہ ایک تحقیق جس کا عنوان “پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے واقعات پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے لیے ایک کیس اسٹڈی ” ہے میں کہا  ہے کہ مجموعی طور پر جعلی ٹیکس اسٹیمپ والے پیکوں کی تعداد 1.9 فیصد ہے، اور اسمگل شدہ سگریٹ کل کھپت کا 10.7 فیصد ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کل تجارت کا 23.1 فیصد ہے۔

صحت کے عالمی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ نے ٹیکسوں سے بچنے کے لیے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی خرافات اور ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ماضی میں پاکستان میں غیر قانونی تجارت کے حجم پر کئی مطالعات ہوئے تھے لیکن وہ ملک میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے پہلے کیے گئے تھے۔

Advertisement

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، ان مطالعات سے پتہ چلا کہ پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت 9 سے 17 فیصد تک ہے لیکن انہوں نے جعلی معاملے کی حد کا اندازہ نہیں لگایا۔

رپورٹ میں پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ 2015-16 میں مقامی طور پر تیار کردہ سگریٹ پر ٹیکس چوری 53.8 ارب روپے تھی۔ شعبے کی جانب سے پیداوار کو کم رپورٹ کرکے 38.9 ارب (72.7%)  روپے  بچایا۔ جبکہ 14.6 ارب (27.3٪) ٹیکس چوری سے بچایا گیا۔

تمباکو مخالف کارکنان حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ تمباکو کے ٹیکس کو خوردہ قیمت کے 70 فیصد تک بڑھا دے، کمپین فار ٹوبیکو فری کڈزکے کنٹری ہیڈ

ملک عمران احمد نے کہا 60 فی صد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ تمباکو کے استعمال کی برائیوں سے بچائے۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ اس اقدام سے سال کے آخر تک 200 بلین روپے سے تجاوز کرتے ہوئے اضافی ریونیو پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اپوزیشن اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے، بیشتر چیئرمین سرکاری گاڑیوں پر قابض
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
دوحا امن معاہدے کے بعد پاک افغان سرحد جلد کھلنے کا امکان، دونوں فریقوں کا اصولی اتفاق
دوحا مذاکرات ہماری شرائط پر ہوئے، بھارت افغان دہشتگردوں کو فنڈ کرتا ہے، حنیف عباسی کا تہلکہ خیز انکشاف
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version