Advertisement

پرواز کے درمیان شدید جھٹکے، 1 مسافر ہلاک، متعدد زخمی

لندن سے سنگاپور جانے والی پرواز میں شدید جھٹکوں کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

سنگاپور ایئرلائنز نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا کہ پرواز ایس کیو 321 کو راستے میں شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ بوئنگ 777-300 ای آر طیارے میں متعدد زخمی اور ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

طیارے میں 211 مسافر اور عملے کے 18 افراد سوار تھے۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح طیارے میں سوار تمام مسافروں اور عملے کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہے۔ ہم تھائی لینڈ میں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ضروری طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

Advertisement

بنکاک کے سورن بھومی ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک میڈیکل ٹیم تیار زخمی مسافروں کو طبی امداد دینے کے لیے تیار ہے۔

سنگاپور ایئرلائنز نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن تھائی لینڈ کی متعدد میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سنگاپور کے وزیر ٹرانسپورٹ چی ہونگ ٹاٹ نے کہا کہ حکومت مسافروں اور ان کے اہل خانہ کو مدد فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version