Advertisement

پیپلزپارٹی حکومت میں ن لیگ کے ساتھ ہے بھی اور نہیں بھی، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی حکومت میں ن لیگ کے ساتھ ہے بھی اور نہیں بھی، عمر ایوب

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت میں ن لیگ کے ساتھ ہے بھی اور نہیں بھی، ادارے آئینی حدود میں کام کریں توملک ترقی کرے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بینظیربھٹوکی شہادت پرملک میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران2 ارب ڈالرکانقصان ہوا، اس وقت کے ایکسچینج ریٹ کےمطابق170ارب روپےکاتخمینہ لگایاگیا، کراچی میں نقصان کا تخمینہ 80 سے90ارب روپے لگایا گیا۔

عمرایوب نے کہا کہ اس وقت کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا؟ اس وقت کتنے لوگوں کو جیلیں ہوئیں؟ کتنی انکوائریاں ہوئیں؟ 2ارب ڈالر کا نقصان ہوا اس وقت کوئی ایکشن نہیں ہوا، 9مئی بہانہ تھابانی پی ٹی آئی نشانہ تھا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کی فوٹیجز کوغائب کیا گیا۔ لندن پلان فرد واحدکا فعل تھا، اس میں کسی ادارے کا کوئی کردارنہیں۔

قائدحزب اختلاف عمرایوب نے کہا کہ جس ملک میں قانون کی بالا دستی نہیں ہوتی وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی، ہماری عدلیہ میں کھلم کھلا مداخلت ہورہی ہے، ایک نوٹیفکیشن پرخواتین اورمخصوص نشستیں ڈی نوٹیفائی کی گئیں، پاکستان میں اس قت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرنامزدکیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت میں ن لیگ کے ساتھ ہے بھی اور نہیں بھی، المیہ ہے صدرکی سابقہ اور حالیہ تقاریر میں زیادہ فرق نہیں، آئین میں ریاست کی تعریف قومی، صوبائی اسمبلی، ٹاؤن کمیٹی ہے، ادارے آئینی حدود میں کام کریں توملک ترقی کرے گا، پاکستان میں آج اظہاررائے کی آزادی بہت کم ہے۔

Advertisement

قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ جوبھی آئین کومعطل یا ختم کرے اس پرسنگین غداری عائد ہوتی ہے، 9 مئی کے حوالے سے آزاد جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سچائی کو سامنے آنا چاہئے، اوجھڑی کیمپ ودیگرکمیشن رپورٹس بھی سامنےآنی چاہئیں اسلام آبادہائیکورٹ کے 6 ججزنےسپریم کورٹ کوخط لکھے، ججزنےلکھاماتحت عدلیہ کے کاموں میں مداخلت کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version