Advertisement

نو مئی کو مجھے شہادت بھی نصیب ہوتی تو بھی میرے لیے بڑادن ہوتا، آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد

نو مئی کو مجھے شہادت بھی نصیب ہوتی تو بھی میرے لیے بڑادن ہوتا، آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد کا کہنا کہ نو مئی کو مجھے شہادت بھی نصیب ہوتی تو بھی میرے لیے بڑادن ہوتا، شرپسند ایک پولیس افسرکی آنکھ لے لیں گے تو کیا جذبہ ختم کردیں گے؟

سانحہ 9مئی کو ایک سال ہوگیا۔ اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کے زیراہتمام شہدا اورانکے خاندانوں سے اظہاریکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہداکے اہلخانہ کو سلام ہے جن کی وجہ سے ہم ہیں۔ شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ 9 مئی 2023 کا دن میں بھول نہیں سکتا، شرپسند ایک پولیس افسرکی آنکھ لے لیں گے تو کیا جذبہ ختم کردیں گے؟ 9 مئی مجھے شہادت بھی نصیب ہوتی تو بھی میرےلیے بڑادن ہوتا۔

علی ناصررضوی نے کہا کہ 9 مئی کے دن نے مجھے غازی بنایا، ہمارے سرآج کے دن فخرسے بلنداورشرپسندوں کے سر نیچے ہیں، 7،8 ہزارشرپسندوں نے حملہ کیا، 92 پولیس آفیسرز نے کہا عہد کی لاج رکھیں گے۔

آئی جی اسلام آبادنے تقریب سے خطاب میں مذید کہا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا شرپسندوں کو گھروں میں گھسنے نہیں دیں گے،  شرپسند عناصر کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے، شرپسندوں کے دیے ہوئے زخم کبھی نہیں بھولیں گے۔

Advertisement

اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کے زیراہتمام شہدا اورانکے خاندانوں سے اظہاریکجہتی کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم نے شہدا کے اہلخانہ کا نشست سے کھڑے ہوکر استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
کرغزستان سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کے پی حکومت کا اہم اعلان
پاکستان اور ترکیہ دوملک اور ایک قوم ہیں، ترک وزیر خارجہ
‘پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا 
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مریم نواز
صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version