Advertisement

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا پیغام

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو رزق حلال کے حصول کی خاطر کھیتوں، کھلیانوں، کارخانوں اور مختلف شعبوں میں محنت سے دن رات اس ملک کی معیشت اور اسکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نہ صرف اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے دن رات ایک کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کے لیے بھی اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کے عین مطابق ہم پاکستانی افرادی قوت کے حقوق کے فروغ، مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اور گھریلو ملازمتوں پر مامور افراد کیلئے قانون سازی کو بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہم جلد ہی اس مقصد کے لیے ایک قومی لیبر کانفرنس منعقد کریں گے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیم برائے لیبر کان کنی کے حوالے سے 174 ویں کنونشن کی توثیق کے لیے بھی حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس کا مقصد کان کنوں کے کام کے دوران تحفظ اور انکی صحت کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستان اس وقت معاشی طور پر نازک دور سے گزر رہا ہے اور مجھے اس بات کا بھی بخوبی ادراک ہے کہ موجودہ مہنگائی نے ہمارے مزدور طبقے کو سب سے ذیادہ متاثر کیا ہے

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت خصوصی سبسڈیز، سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت کے پروگراموں کے ذریعے اپنے معاشی طور پر کمزور ہم وطنوں کی مشکلات کے ازالے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم بہتر اور کم لاگت رہائش، مفت تعلیم و صحت اور سماجی تحفظ کے اقدامات کے ذریعے اپنے مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مزید فروغ دے کر ان کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مزدوروں کو زرق حلال کے حصول کیلئے موزوں ماحول میسر ہو۔ اس طرح ہمارے مزدور پاکستان کی طاقت بنیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس موقع پر میں بالخصوص ایسی باہمت خواتین جو اپنے خاندان کیلئے روزی کمانے کیلئے معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں انکے حوصلے وعزم کی داد دونگا اور انکی عظمت کو سلام پیش کرونگا.

Advertisement

وزیر اعظم کے مطابق پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معیشت کو بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں مستقل مزاجی سے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ ہمیں امید ہے کہ مالی و اقتصادی استحکام کے موجودہ مثبت رجحان کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم روزگار کے نئے مواقع سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کیلئے ہنر مند اور باصلاحیت افرادی قوت کی ضرورت ہو گی۔ حکومت پاکستان نے پاکستانی افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے ملک کے نوجوانوں کے لیے تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئیے ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں جہاں ہر محنت کش کی قدر ہو، عزت ہو، انہیں یکساں ترقی کے مواقع میسر ہوں اور ملکی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام محنت کش افراد بااختیار ہوں۔ اللہ تعالیٰ ملکِ پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہماری مخلصانہ کوششوں میں ہماری رہنمائی فرمائے۔ آمین

پاکستان پائندہ باد

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایس سی او فورم سے اسرائیلی بربریت کی مذمت ہونی چاہیے، اسحاق ڈار
مولانا فضل الرحمان سے اتحاد: چیئرمین تحریک انصاف کا اہم بیان سامنے آگیا
پاکستان سے آم کی برآمدات شروع، پہلی کھیپ دبئی روانہ
کرغزستان سے محصور طلبا کی واپسی، خیبر پختونخوا حکومت کو فلائٹ کی اجازت نہ مل سکی
عید الاضحیٰ سے قبل عوام کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان تحریک انصاف ہتک عزت قانون کومسترد کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version