Advertisement

عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کو برانڈ قرار دے دیا

عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کو برانڈ قرار دے دیا

عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کو برانڈ قرار دے دیا

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کو برانڈ قرار دے دیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ خوشی کی بات ہے مریم نواز کو فالو کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی روٹی سستی ہو رہی ہے جب کہ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے پاس نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کا وسیع ترین حکومتی معاملات کا تجربہ ہے، مریم نواز پنجاب میں جو بھی پروجیکٹ لاؤنچ کرتی ہیں تو باقی صوبے بھی ان کو فالو کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی شان ہے جس صوبے کے پاس تنخواہوں دینے کے پیسے نہیں ہوتے وہ اب ہمیں مشورے دیں گے، بانی پی ٹی ائی کا صحت کارڈ  ’’فراڈ کارڈ‘‘ تھا اور اس ’’فراڈ کارڈ‘‘ میں کرپشن کی عجیب و غریب کہانیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ پنجاب حکومت صحت کارڈ کو مزید بہتر کر کے نئے سرے سے شروع کرنے جا رہی ہے، بیرسٹر سیف اپنی قابلیت اور مہارت کے گر پنجاب میں دکھانے کی بجائے خیبرپختونخواہ میں دکھائیں۔

Advertisement

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اپنے وزیراعلیٰ کو عقل اور شعور بھی دیں، اگر عقل یا شعور دکان سے ملتے تو آپ کے وزیراعلیٰ کو خرید کر بطور تحفہ لازمی تحفہ ارسال کر دیتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version