Advertisement

مسئلہ کشمیر کا معاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ

مسئلہ کشمیر کا معاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکامعاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیمبیا میں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی، مقبوضہ کشمیر سے فوری غیر قانونی قبضہ ختم کیا جائے، بھارت کشمیری رہنماؤں کوفوری رہا کرے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا کہ مسئلہ کشمیرکامعاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوگا، غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق مثبت پیشرفت ہوئی، پاکستان اسی رفتارپر چلے تو ہمارا مستقبل روشن ہوگا، سیکریٹری جنرل اوآئی سی سے تفصیل سے ملاقات ہوئی، سعودی قیادت کےساتھ بھی ملاقاتیں مفید رہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھی ملاقات ہوئی، سعودی سرمایہ کاروں کا 50 رکنی وفد پاکستان آیا، وزیراعظم کی بل گیٹس، ورلڈبینک اور سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئی، بل گیٹس کاپاکستان میں پولیو کے خاتمےمیں اہم کردارہے۔

Advertisement

وزیرخارجہ نے مذید نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم نے ورلڈاکنامک فورم میں شرکت کی، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں، وزیراعظم کی ملائیشیا کے وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
Next Article
Exit mobile version