Advertisement

اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ

عالمی عدالت برائے انصاف کے جج نے اسرائیلی اور حماس کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزل سموٹریچ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے اعلیٰ اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری طلب کرنے کے اعلان کو نازی پروپیگنڈے سے تشبیہ دی ہے۔

اسموٹریچ نے ایکس پر کہا کہ ہم نے نازی پروپیگنڈے کے بعد سے یہودیوں کے خلاف منافقت اور نفرت کا ایسا مظاہرہ نہیں دیکھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے اعلان کے بعد تمام اسرائیلیوں کو یہ محسوس کرنا چاہئے کہ ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری موجود ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یاوف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دیں گے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب محصور العودہ اسپتال میں پینے کا پانی مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version