Advertisement

کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں

کرغزستان

کرغزستان میں مقامی وغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد نے غیر ملکی طلبہ پر حملے کر دیے، جس کی زد میں آکر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اورغیرملکی طلبہ کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ہے جس کی زد میں پاکستانی طلبہ بھی آگئے ہیں ۔

بشکیک میں مقامی افراد نے مقیم غیر ملکی طلبہ بشمول پاکستانیوں پرحملہ کر دیا، جن کا چند روز قبل مصری شہریوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کیے جبکہ متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں  اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

مشتعل ہونے والے کرغز طلبہ نے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہیں۔

Advertisement

ایک پاکستانی طالبعلم نے بتایا ہے کہ ہاسٹل میں موجود لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے جبکہ طلبہ نے پاکستانی  سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی ہے۔

بشکیک میں  موجود میڈیکل کے ایک پاکستانی طالب علم کا کہنا ہے کہ جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version