Advertisement

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس، محصولات کی وصولی پرایف بی آرکی کارکردگی کاجائزہ

وزیرخزانہ

ایف بی آرکی پی ٹی اے، ٹیلی کام آپریٹرزکےساتھ ملاقاتیں

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں محصولات کی وصولی سے متعلق ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

فیڈرل بورڈ ریونیوکے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

ایف بی آرکے اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں محصولات کی وصولی کے حوالے سے ایف بی آرکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آرنے رواں مالی سال کے لئے ایف بی آر کی محصولات اکٹھا کرنے کی کوششوں کے بارے بریفنگ دی۔ چیئرمین ایف بی آر نےایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

ایف بی آرکے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانے اور محصولات کی وصولی میں اضافہ کے لئے ٹیکس کی بنیاد وسیع کی جائے، رواں مالی سال کے محصولات کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

Advertisement

اجلاس میں پھنسے ہوئے محصولات کی جلد وصولی کے لئے زیرالتوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کی حکمت عملی وضع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version