Advertisement

کراچی؛ رینجرزاورسٹی پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

سندھ رینجرزکارروائی

کراچی میں رینجرز اور سٹی پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی میں رینجرزاورسٹی پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عید گاہ سے انتہائی مطلوب ملزم محمد حامد عرف پیا کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا گیا، ملزم 2009 تک ایم کیو ایم حقیقی کے لیئے کام کرتا رہا، بعد میں ایم کیو ایم لندن گروپ میں شامل ہوگیا، ملزم کراچی میں لسانی، سیاسی اور مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ ڈکیت گروہ کا سرغنہ بھی رہا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرزکا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے 1994 سے اپریل 2014 تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پو لیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2007 سے 2008 تک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کر اچی کے مختلف علاقوں میں بینک ڈکیتیوں،4 جیولری شاپس سے 123 تولا سونا لوٹنے اور قیمتی سامان سے بھرے ہوئے کنٹینرز کو لوٹنے کے علاوہ لیاری گینگ وار کے ہمراہ بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق ملزم کراچی میں ایم کیو ایم لندن گروپ اور لیاری گینگ وار کو درجنوں کلاشنکوف، ایل ایم جی اور ہزاروں کی تعداد میں ایمونیشن بھی سپلائی کرتا رہا، کراچی میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے، ملزم 2014 سے سکھر، پشاور، اسلام آباد میں روپوش رہ چکا ہے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانو ں میں 11 ایف آئی آر بھی درج ہیں۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتارملزم کو برآمد شدہ ہینڈ گرنیڈ سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version