Advertisement

وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات

وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات

وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عزت مآب ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ملاقات کی جس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پاکستان قطر کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اور مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان چاہتا ہے کہ قطر ترجیحی شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے  پورٹ فولیو کو بڑھائے، ایس آئی ایف سی ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

Advertisement

قطری وزیر مملکت نے اپنے استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور قطر کی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا جب کہ قطر نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Next Article
Exit mobile version