Advertisement

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

پاکستان سرمایہ کاری کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے اور ملک میں مختلف سعودی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں معیشت کے لیے مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں اور اس حوالے سے سعودی عرب سے 50 رکنی اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہے۔

سعودی کمپنیوں کا وفد پاک سعودی سرمایہ کاری مواقع کے عنوان سے کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ سرمایہ کاری کے مواقع کے عنوان سے یہ کانفرنس 6 مئی کو ہوگی، کانفرنس میں شرکت کے لیے 21 سعودی کمپنیاں کل شام پاکستان پہنچیں گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وفد 50 سے 60 تاجروں اور سرمایہ کاروں پر مشتمل ہے، تجارتی وفد میں نجی شعبے سے وابستہ اہم شخصیات شامل ہیں، وفد پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لے گا۔

سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیز کے نمائندے شامل ہیں، وفد میں شامل افراد کا تعلق انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سے ہے۔

Advertisement

صنعتی تعاون، تجارتی خدمات سمیت تعمیرات کے شعبے سے وابستہ کمپنیاں بھی پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد کا حصہ ہوں گی جب کہ وفد میں ٹرمینل آپریٹر، گولڈ اور تانبے کی دریافت کیلئے کام کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ: 

ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سعودی سرمایہ کاروں کا بڑا وفد کل شام اسلام آباد پہنچے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جب کہ وزیراعظم اور سعودی وفد کی کل شام عشائیہ پر ہی ملاقات ہو گی۔

سعودی سرمایہ کاروں کا وفد اسلام آباد میں اعلی حکومتی شخصیات متعلقہ وزراء اور تاجر و کاروباری شخصیات کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سے پیٹرولیم، توانائی،آئی ٹی سمیت متعلقہ وزرا سعودی وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے ایک ہفتے بعد سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے بعد اب سعودی  تجارتی وفد کی آمد کو عملی پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کے تحت پاکستان نے سعودی عرب کو ذراعت، کان کنی اور آئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نادرا نے ’آل ان ون‘ نامی جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version