Advertisement

ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق، عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس

ایرانی صدر

ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق، عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس

ایرانی صدر  آیت اللہ ابراہیم رئیسی  کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے  پر عالمی رہنماؤں  نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق   پاکستان، بھارت، یو اے ای، عراق ، قطر اور حماس کی جانب سے ایرانی صدر، وزیر خارجہ  اور ہیلی کاپٹر میں موجود دیگر افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہارکیا  گیا ہے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم سوگ کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر پاکستان کے اچھے دوست تھے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  نے کہا کہ انہیں اس واقعے پر  صدمہ پہنچا ہے۔ابراہیم رئیسی نے بھارت اور ایران کے مشترکہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، غم کے اس لمحے میں بھارت ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے  کہا کہ میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھ ہونے والے المناک حادثے پر ایرانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

Advertisement

شیخ محمد بن زید النہیان  نے کہا ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا انہیں ابدی سکون عطا فرمائے اور ہم ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

عراقی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے بدقسمت طیارہ حادثے کے نتیجے میں انتقال کی المناک خبر موصول ہوئی ہے۔ہم اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ، ملت ایران، اس کی حکومت اور عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

امیر قطر شیخ تمین بن حمد الثانی نے کہا کہ ہم نے دردناک ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھ موجود اہلکاروں کے انتقال پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کے لیے رحمت اور مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

حماس  کی جانب سے جاری بیان میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا  گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version