Advertisement

فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل

چھ افراد قتل

فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل

فیصل آباد میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، شہری نے دو بیویوں اور چار بچوں کا قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کی حدود کے چک 119 میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں شہری نے 2 بیویوں، 4 بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

کاظم نامی شہری نے اہل خانہ کو موت کے گھاٹ اتار کرخود بھی خودکشی کرلی۔ ماری جانے والی بیویوں کی شناخت امبرین اورفضاء کے نام سے ہوئی۔

والد کے ہاتھوں قتل ہونےوالوں میں 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھے۔

بچوں میں 22 سالہ یمنہ، 19سالہ عروج ملزم کی پہلی بیوی امبرین سے تھیں جبکہ 8سالہ روما اور 6 سالہ موسی ملزم کی دوسری بیوی فضا کے بچے تھے۔

Advertisement

واقعے کے بعد سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس نے افسوسناک واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کامران عادل نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنی دونوں بیویوں اور بچوں کو قتل کرکے خود کشی کی ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں تمام ثبوت اکٹھے کر رہی ہیں۔

سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرکے جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Next Article
Exit mobile version