فیصل واوڈا کی رؤف حسن پر حملے کی مذمت

فیصل واوڈا کی رؤف حسن پر حملے کی مذمت
اسلام آؓباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کی مذمت کردی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے میں سینیٹ میں ہوں ورنہ گیس نہ آتی تو بھی توہین عدالت لگ جاتی، جو پریس کانفرنس کی تھی اس پر قائم ہوں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں منافق نہیں ہوں جیسا دکھتا ہوں ویسا ہوں، جن پر توہین عدالت لگنی چاہیے تھے ان پر نہیں لگی جب کہ ججز کے کنڈکٹ پر بات نہیں کرسکتے لیکن مس کنڈکٹ پر بات کرسکتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ ٹھوس اور شواہد کے ساتھ بات کرتا ہوں، یہاں اب نشاندہی کرنا بھی گناہ بن گیا ہے تو پھانسی دے دیں، عزت تو کسی اور کی ہے ہماری تو نہیں ہے۔
فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ نے 7 فروری 2023 کو پی سی بی کو خط لکھا 30 وی وی آئی پیز پاسز دیے جائیں، اگر یہ سوال کرنا جرم ہے تو میں کرتا رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس باقر نجفی نے دفتر خارجہ کو خط لکھا کہ بیٹے کو پروٹوکول دیا جائے جب کہ فیصل واوڈا نے دونوں خطوط ایوان میں لہراتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ان ججز کا عدالتوں میں رہنا ٹھیک ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

