پیپلز بس سروس کی بسوں کے ٹائر خراب ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

پیپلز بس سروس کی 3 بسوں کے خصوصی ٹائر سڑک کنارے اکھڑے سریئے کی وجہ سے خراب ہو گئے ہیں۔
پیپلز بس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روہڑی نیو بس ٹرمینل کے باہر سڑک کے اکھڑے سریوں کی وجہ سے ٹائر خراب ہوئے ہیں۔
بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ بسیں اسٹینڈرڈ بس ٹائروں سے نہیں بلکہ منفرد سائز کے خصوصی طور پر تیار کردہ ٹائروں سے لیس ہیں۔
پیپلز بس سروس انتظامیہ کے مطابق منفرد سائز کے خصوصی طور پر تیار کردہ ٹائروں کی کھیپ سکھر اور لاڑکانہ روانہ کر دی گئی ہے۔
پیپلز بس سروس کے ترجمان کے مطابق مسئلے کو حل کرنے کے لیے پیپلز بس سروس کی ٹیم تندہی سے کام کر رہی ہے، امید ہے کہ متاثرہ گاڑیاں کل صبح تک واپس روٹ پر آجائیں گی۔
پیپلز بس سروس کی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ بسوں کو نقصان کی وجہ سے عوام کو درپیش تکلیف کا ہمیں مکمل اندازہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News