Advertisement

نیب کا بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط

نیب نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کی 16 رکنی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز 2 کے دفتر پر چھاپہ مارا، اور وہاں موجود عملے سے پوچھ گچھ کی اور القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی دستاویز سے متعلق عملے سے سوالات کیے۔

بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر نیب ٹیم کے چھاپے کے وقت پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس بھی موجود تھی، جنہوں نے چھاپے کے وقت بحریہ ٹاؤن جانے والے تمام راستوں کو مکمل سیل کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز 2 کے دفتر میں تقریباً سوا گھنٹے تک تلاشی لی، اور دفتر کے کمپیوٹرز اور دستاویزات اپنے قبضے میں لے لی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے دفتر میں موجود عملے نے نیب ٹیم کو بتایا کہ القادریونیورسٹی ٹرسٹ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

نیب کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے کارپوریٹ ہیڈ آفس ون اور ٹو، چیف ایگزیکٹو آفس اور شکایتی دفتر کو سیل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے بحریہ انکلیو کی زمین کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، متعلقہ زمین کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نے چڑیا گھر کے لیے مختص کی تھی۔

بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دفتر پر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چاہے ان پر کتنا ہی ظلم کر لیا جائے وہ وعدہ معاف گواہ نہیں بنیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version