Advertisement

کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی

سوئی سدرن نے گیس چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا اور کروڑوں کی گیس چوری کا سراغ لگا لیا۔ 

سوئی سدرن گیس کی ٹیم کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد، کورنگی، مہران ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔

سوئی سدرن گیس نے 156,480,000 کروڑ مالیت کی گیس چوری پکڑلی گئی۔ ملزمان سالانہ 5,007,360 معکب میٹر سروس لائین سے گیس چرا رہے تھے۔

دوسری جانب گیس چوری کی روک تھام کیلئے قائم ادارے سی جی ٹی او اینڈ رکوری اور سی آر ڈی نے 5216 غیر قانونی کنیکشن منقطع کرلئے۔

بعد ازاں چھاپہ مار ٹیم نے چوری میں استعمال ہونے والا پائپ اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔ ملزمان کیخلاف چوری کئے جانے والے گیس لوڈ کے حساب سے ہرجانہ عائد کیا جائے گا۔

Advertisement

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق گیس چوری روکنے کیلئے سوئی سدرن پر عزم، گیس چوری سے ملک اور ادارے کو نقصان پہنچ رہا ہے، گیس چوروں کیخلاف مزید کاروائیاں تیز کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان
سرکاری ملازمین کی پنشن کیلئے نیا پلان سامنے آگیا
سونے کی نئی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے؛ بڑا اضافہ
Next Article
Exit mobile version