Advertisement

بزنس کمیونٹی وفاقی دارالحکومت کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لئے پرعزم

بزنس کمیونٹی وفاقی دارالحکومت کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لئے پرعزم

بزنس کمیونٹی وفاقی دارالحکومت کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لئے پرعزم

اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ کہتے ہیں کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے بزنس کمیونٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے وفد کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی جب کہ چیئرمین سی ڈی اے کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی گئی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور ایسا مکینزم بنائیں گے جس سے ریونیو جنریٹ ہو۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کے اختیارات کو بڑھایا جائے گا تاکہ وہ موقع پر فیصلہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچہری کے شفٹ ہونے کے بعد ایف ایٹ مرکز میں صفائی کا بہت کام ہے اس کو جلد بہتر کیا جائے گا، آئی ایٹ مرکز اوع بلیو ایریا سمیت دیگر مراکز کے پارکنگ مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیا جائے گا، ایز آف ڈوئنگ بزنس میری ترجیحات میں شامل ہے، پلاٹ آکشنز کے حوالے سے تحفظات اور مشکلات تحریری شکل میں دیں ہم اس پر کام کر رہے ہیں کہ آکشن سے پہلے این او سی جاری ہوں گے۔

اس موقع پر صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اسلام آباد شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے بزنس کمیونٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، ون ونڈو آپریشن ایک احسن اقدام ہے مزید بہتری کے لیے ہفتہ وار میٹنگز کا انعقاد کیا جائے  اور  کمیٹیوں میں ایف پی سی سی آئی کو بھی نمائندگی دی جائے۔

عاطف اکرام نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کا ذکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے آکشنز میں 50 سے 70 فیصد تک پیمنٹ ہوجاتی ہے مگر پوزیشن اور لوکیشن کلیئر نہیں ہوتی مالکانہ حقوق کی تبدیلی کو بہت زیادہ تعطل  کا شکار کر دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل ایریا میں ایف اے ار ایشوز کو حل کیا جائے، آئی ٹی سیکٹر ایک بہت اہم سیکٹر ہے اس کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جائیں، ایف ایٹ مراکز میں کچہری کے شفٹ ہونے کے بعد ترقیاتی کام کروانے کی ضرورت ہے۔

عاطف اکرام کہتے ہیں کہ آئی ایٹ مرکز، بلیو ایریا سمیت دیگر مراکز میں پارکنگ کے مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے ڈپلومیٹک انکلیو میں سامان کی ترسیل اور لیبر کی نقل و حمل کے بھی بہت مسائل ہیں اس کو بھی حل کروایا جائے تاکہ وہاں جاری پراجیکٹس تاخیر کا شکار نا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلاٹوں کے آکشن میں معاہدے بہت تاخیر کا شکار ہوجاتے ہیں نادرا سرٹیفکیٹ کے حصول میں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ان چیزوں کو اسپیڈ اپ کیا جائے۔

Advertisement

وفد میں چیئرمین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک، چیئرمین کو آرڈنیشن ملک سہیل حسین، کنوینئر ڈپلومیٹک کمیٹی محمد احمد وحید، کنوینئر پولیس اینڈ ایڈمنسٹریشن کمیٹی یحییٰ شیخ، میاں اکرم فرید، طارق صادق، صدر راولپنڈی اسمال چیمبر طارق جدون، میاں شوکت مسعود، اعجاز عباسی، چوہدری نصیر، عارف جیوا، سردار طاہر، محمود وڑائچ اور رافعت فرید سمیت دیگر بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version