Advertisement

الیکشن پٹیشنزکی سماعت میں تاخیر، حلیم عادل شیخ نے درخواست دائرکردی

الیکشن ٹربیونل

الیکشن پٹیشنزکی سماعت میں تاخیر، حلیم عادل شیخ نے درخواست دائرکردی

الیکشن پٹیشنزکی سماعت میں تاخیرکے معاملے میں حلیم عادل شیخ نے درخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں جج کے تبادلے سے الیکشن پٹیشنز کی سماعت میں تاخیرکے معاملے میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے درخواست دوسرے ٹریبونل منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔

حلیم عادل شیخ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن پیٹیشن کی سماعت کرنے والے ٹربیونل سربراہ کا اچانک حیدرآباد تبادلہ کردیا گیا، الیکشن پیٹیشن سماعت کے لیے دوسرے ٹربیونل کو منتقل کرنے کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ کراچی اور ٹھٹھہ کے حلقوں میں شکایات کیلیے دو انتخابی ٹربیونل قائم کیے گئے تھے، جسٹس کے کے آغا کے تبادلے سے کراچی میں صرف ایک ٹریبونل رہ گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے این اے 238 سے ایم کیوایم کے افتخار صادق کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version