Advertisement

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی

وفاقی وزیر خزانہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی پیداوار، پاکستان اسٹیل ملزملازمین کوتنخواہوں سمیت متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی

وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظورکر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملزملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈزکی منظوری دی گئی۔ ملازمین کوجنوری 2024 سے جون 2024 تک تنخواہ جاری کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خریف سیزن 2024 کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات پوری کی حکمت عملی منظورکی گئی۔

اجلاس کے دوران ای سی سی نے ہدایت کی کہ خریف سیزن کے لیے یوریا کھاد کی قلت نہ ہونے دی جائے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ایرا کیلئے بھی 5 ارب 89 کروڑروپے کی ضمنی گرانٹ منظورکی گیئی جبکہ کے الیکٹرک کیلئے70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری دی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 4 ارب 86 کروڑروپے کی ضمنی گرانٹ اوروزارت توانائی کیلئے 2.5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
Next Article
Exit mobile version