Advertisement

یو اے ای کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو درست کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم

یو اے ای کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو درست کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو درست کرنا چاہتے ہیں، آج یہاں لون لینے نہیں مشترکہ سرمایہ کاری پر بات کرنے آئے ہیں۔

ابوظبی میں آئی ٹی کمپنیوں کےدرمیان شراکت داری سےمتعلق سیشن کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے صدر پاکستان کے عظیم دوست ہیں، یو اے ای کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو درست کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ ڈھائی ماہ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیےبہت کام کیا، کوشش ہے پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کا کام جلد مکمل ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، آئی ٹی ایکسپرٹس معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے میں کرداراداکررہے ہیں۔ معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے میں پاکستانی اپنا کردار اداکررہے ہیں۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ آج یہاں لون لینے نہیں مشترکہ سرمایہ کاری پر بات کرنے آئے ہیں، یو اے ای آئی ٹی کی فیلڈ میں لیڈ کر رہا ہے، یواے ای میں آج آئی ٹی پروفیشنلزکودیکھ کرخوشی ہو رہی ہے، متحدہ عرب امارات میں ذہین پاکستانی کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ شیخ محمد بن زاید کی طرف سے آئی ٹی میں جدت قابل رشک ہے، شیخ محمد بن زایدکی سربراہی میں یو اے ای ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version