Advertisement

کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف

کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسانوں کو انکی محنت کا معاوضہ بروقت پہنچائیں گے، کسانوں کے معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔ 

ملک میں گندم کی مجموعی صورتحال کے معاملے میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر اجلاس ختم ہو گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر رانا تنویر، ایم ڈی پاسکوعماد نذیر احمد اور سیکرٹری فوڈ معظم اقبال شریک تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ملک میں گندم کے بحران کی رپورٹ قائد نواز شریف کو کل پیش کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری فوڈ کی وزیراعظم شہباز شریف کو گندم کی خریداری کے حوالے سے تفصیلی بریفگ دی گئی۔ اجلاس میں گندم کی بحران کے حل کے حوالے سے غورکیا گیا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسانوں کی مشکلات حل کرنے اوران کو ریلیف دینے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی خریداری پر پیش رفت اور بار دانے کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیا۔

وفاقی حکومت کے تحت پاسکو کے ذریعے گندم کے معاملات پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے استفسارکیا کہ گندم کی خریداری کیلئے کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کیونکر درپیش ہیں؟

وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو انکی محنت کا معاوضہ بروقت پہنچائیں گے، اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے۔ کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا۔ کسانوں کے معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ افسران گندم کی خریداری کی موقع پر جا کر خود نگرانی کریں، وفاقی حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرنے جارہی ہے جس کا مقصد کسانوں کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے۔

Advertisement

وزیرِاعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت یقینی بنانے اور انکے تحفظات دور کرنے کیلئے وزارت قومی غذائی تحفظ کی کمیٹی قائم کردی جو چار روز میں کسانوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں گندم کی خریداری کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی طور آگاہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version