Advertisement

وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئرپورٹ کا دورہ

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کا 2 گھنٹے تک دورہ کیا۔

وفاقی وزراء نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر آمد و روانگی ٹرمینلز پرمسافروں کےلئے سہولتوں کا جائزہ لیا اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزراء نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر مسافروں کی آسانی کے لئے سہولتیں بڑھانے کا حکم بھی دیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کے لئے 60 منٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے، مسافروں کے لئے امیگریشن کاونٹرز میں اضافے کیا جائے گا تاکہ انہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ ائرپورٹ آج صبح 9 بجے سے رن وے توسیعی پراجیکٹ کے باعث 15 روز کے لئے بند ہو رہا ہے۔

Advertisement

محسن نقوی نے ائیرپورٹ بندش کے دوران ہی امیگریشن کاونٹرز بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امیگریشن کے 12 کاونٹرز ائیرپورٹ دوبارہ کھلنے پر فعال ہونے چاہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ائرپورٹ کی بندش کے دوران مسافروں کے لئے مزید سہولتوں کی فراہمی کے عمل کو مکمل کیا جائے، مسافر ہمارے معزز مہمان ہیں۔انہیں زیادہ سے زیادہ آرام و آسانی دینا ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے سرچ کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے این ایف۔ کسٹمز اور اے ایس ایف مسافروں کو 3 مقامات نہیں بلکہ ایک ہی جگہ چیک کرتے ہیں۔

وفاقی وزراء نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹرز اور دیگر سہولتوں کے کام کو 15 روز مکمل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ائرپورٹ ائیر وائس مارشل ریٹائرڈ تنویر اشرف بھٹی۔اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے بریگیڈئر سکندر، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے ڈائریکٹر ساجد اکرم ائیرپورٹ مینجر نثار احمد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعلیٰ پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال
ملتان، این اے 148میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے
بشکیک سے 30 طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی
ملتان، حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا
حکومت آنی جانی ہے بس ملک ترقی کرے، قمر زمان کائرہ
Next Article
Exit mobile version