Advertisement

سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، وفاقی وزراء

وفاقی وزراء عطاءاللہ تارڑ، جام کمال اور مصدق ملک نے سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سعودی تجارتی وفد پاکستان کے اہم دورے پر ہے، اس سے قبل بھی سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں ایک سرکاری وفد بھی پاکستان آیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ دنوں اہم تجارتی دورے اور گفتگو ہوئی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی وفد نے پاکستان کی تمام وزارتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر جی ٹو جی رفائنری، پاور، انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر بات کی، وزیراعظم بھی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ پر گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو بھی تجارت میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا، پاکستان سعودی وژن 2030ءکے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے گا، سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ 30 سے 35 کے قریب سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان آئے ہوئے ہیں، پاکستانی اور سعودی کمپنیاں آپس میں مل بیٹھ کر عالمی سطح پر اپنے کاروبار کو بڑھانے پر بات چیت کر رہی ہیں، ہم ملک سے مایوسی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ سعودی کمپنیوں کے ساتھ ایک ایک کوآرڈینیٹر منسلک کیا گیا ہے، ہمارے ملک کے نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، ہم نے ملک کی ترقی کے لئے دن رات کوشش کی۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہم مدد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں، پہلے مدد کی بات کی جاتی تھی، اب کاروبار کرنے کی بات کی جاتی ہے، آج سعودی عرب کے کاروباری افراد پاکستان میں موجود ہیں اور پاکستانی کمپنیوں سے بات کر رہے ہیں، اس کے نتیجے میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے حکومت سے حکومت کے معاہدے ہوئے، اب بزنس سے بزنس کے معاہدے ہوں گے، حکومت نے پاکستان سے سرخ فیتے کے کلچر کے خاتمے کا عزم کیا ہے، ہم پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ دنیا میں معیشت کو اہمیت حاصل ہے، موجودہ دور میں معیشت خارجہ پالیسی کی بنیاد اور قوموں کو استحکام دیتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔

جام کمال نے کہا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، سعودی عرب کے تاجر پاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، کئی سعودی سرمایہ کار نجی حیثیت میں بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، مختلف مرحلوں میں سعودی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے،  بزنس سیکٹر کو فروغ دینا وزیراعظم کا وژن ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بشکیک سے 30 طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی
ملتان، حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا
حکومت آنی جانی ہے بس ملک ترقی کرے، قمر زمان کائرہ
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
Next Article
Exit mobile version