Advertisement

لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو مزید وقت جیل میں گزارنا ہوگا، رؤف حسن

ترجمان پی ٹی آئی

لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو مزید وقت جیل میں گزارنا ہوگا، رؤف حسن

رؤف حسن کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو مزید وقت جیل میں گزارنا ہوگا، کوشش کی جارہی ہے کہ چوتھا مقدمہ بنا کر سزا دلوائی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج جج پر دباؤ ڈالا گیا تھا، خاورمانیکا نے بانی پی ٹی آئی کےلیے غلط زبان استعمال کی، گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کیس لگے گا۔

رؤف حسن نے کہا کہ کیس دوسرے جج کے پاس چلا گیا، توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہوچکی، توشہ خانہ کیس میں چوتھا مقدمہ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں، کوشش کی جارہی ہے کہ چوتھا مقدمہ بنا کر سزادلوائی جائے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ شاہ محمود سائفرکیس میں رہا ہوجاتے ہیں، دیگرمیں جیل میں رہیں گے، ہر گزرتے دن ریاستی اداروں پر اسٹیبلشمنٹ کا دباؤبڑھتا جارہا ہے، انصاف کا قتل اور ریاست کو کمزور ہوتا دیکھ رہےہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ جج پر فیصلہ نہ سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، کوشش کی جارہی ہے کہ کیسز کے فیصلے نہ آئیں، نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو نشانہ بنایا گیا، ان کی پوری کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی باہر نہ آئیں۔

Advertisement

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرسکا، ہماری جدوجہد جاری رہے گی، جو لوگ ذمہ دارہیں انہیں حساب دینا ہوگا، لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو مزید وقت جیل میں گزارنا ہوگا۔

رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اب تک جیل سے باہر آجانا چاہئے تھا، خدشہ ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید مقدمات بنائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version