Advertisement

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک میجر شہید

ترجمان پاک فوج

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے، جبکہ پاک فوج کا ایک میجر شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجربابرخان شہید ہو گئے ہیں۔

Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا تھا۔ بہادرسپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے اور ان کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے اور پاک فوج کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
Next Article
Exit mobile version