سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پریس نوٹ جاری کردیا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد ہے جب کہ حتمی طور پر 210 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، کامیاب امیدواروں میں 126 مرد اور 84 خواتین امیدوار شامل ہیں۔
ایف پی ایس سی کا کہنا ہے کہ 13008 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا جس میں 401 امیدوار تحریری امتحان پاس کرسکے۔
عادل ریاض پہلی، شہیر بانو دوسری اور اوقاشہ ابرار رانا نےتیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ کامیاب امیدوار گریڈ 17 سے ملازمت کا آغازکریں گے۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے عادل ریاض کا نتیجہ طبی بنیادوں پرمؤخر کردیا گیا ہے جب کہ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ثناء اعجاز کا نتیجہ بھی طبی بنیادوں پرمؤخر کیا گیا۔
ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والی ماہ رخ کا نتیجہ بھی طبی بنیادوں پر مؤخر کیا جب کہ متعدد کامیاب امیدواروں کے نتائج بھی طبی بنیادوں پرمؤخر کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News