Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انٹر نیشنل فا ئر فائٹرز ڈے پر پیغام جاری کردیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے، ہم ہر بہادر فائر فائٹر کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورزکو کیسے بھول سکتے ہیں، زندگی کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کے لئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں، آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلند و بالا عما ر تو ں کو آتشزدگی سے بچا نے کے لیے بلڈنگ سیفٹی لاز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، پنجاب کیمونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز پر عملدرآمد کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’ہم جمہوریت چاہتے ہیں جمہوریت لے کر رہیں گے‘‘
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر منظرِ عام پر آ گئے
اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بارڈر مینجمنٹ نظام کو مزید فعال کرنے کا مطالبہ
غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
آئندہ مالی سال پاکستان کا مقامی قرضہ 53 ہزار 878 ارب روپے ہوجائے گا، آئی ایم ایف
وزیر اعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version