Advertisement

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیاں کی جس دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے ضلع میں ایک اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد انعام اللہ کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version