Advertisement

ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

ناروے

ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

مغربی ممالک ناروے، آئرلینڈ اور اسپین  نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے بدھ کو کہا کہ وہ ایک تاریخی اقدام میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں ۔

ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کے اس اقدام کی  اسرائیل کی طرف سے مذمت   کی گئی ہے جبکہ فلسطینیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

 اسرائیل نے فوری طور پر ناروے اور آئرلینڈ سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا حکم دیا اور اسپین میں اپنے سفیر کے ساتھ بھی ایسا کرنے کے لیے تیار  ہے۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ تینوں اقوام کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا  باضابطہ عمل 28 مئی کو ہو گا۔

Advertisement

ناروے کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت تک امن نہیں ہو سکتا جب تک فلسطین کو تسلیم نہ کیا جائے، فلسطینی ریاست کو تسلیم کر کے، ناروے عرب امن منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔

یورپی یونین کے کئی ممالک نے خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل کو لازمی قرار دیتے ہوئے گزشتہ ہفتوں میں اشارہ دیا ہے کہ وہ بھی ایسا ہی اقدام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version