Advertisement

چلی، صدی کی مہلک ترین آگ لگانے کے الزام میں فائر فائٹر گرفتار

چلی میں صدی کی مہلک ترین اور جان لیوا آگ لگانے کے الزام میں فائر فائٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

چلی میں حکام نے ایک فائر فائٹر اور محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار کو فروری میں ریزورٹ شہر وینا ڈیل مار میں جان بوجھ کر آگ لگانے کے شبے میں گرفتار کیا ہے جس میں 137 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس ڈائریکٹر ایڈورڈو سرنا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وینا ڈیل مار کے علاقے میں فروری میں آگ لگانے والے شخص کے خلاف آج گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

تھوڑی دیر بعد والپاریسو ریجنل پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک دوسرے مشتبہ شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی، جو نیشنل فارسٹری کارپوریشن (کوناف) کا ایک عہدیدار ہے، جو جنگلکی آگ بجھانے اور نیشنل پارکوں کے انتظام کا ذمہ دار ادارہ ہے۔

دونوں افراد کو آتشزنی کے نتیجے میں ہلاکتوں کے الزام میں ہفتہ کے روز تحویل میں بھیج دیا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو سے 70 میل (110 کلومیٹر) شمال مغرب میں واقع ساحلی شہر وینا ڈیل مار کے آس پاس 2 فروری کو بیک وقت اچانک کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

اس صدی میں دنیا کی دوسری مہلک ترین آگ ہواؤں اور ہیٹ ویو کی وجہ سے لگی جس میں درجہ حرارت تقریبا 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 ڈگری فارن ہائیٹ) ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائر فائٹر ایک 22 سالہ شخص ہے جو ڈیڑھ سال قبل رضاکار فورس میں شامل ہوا تھا۔

ماحولیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والی اتھارٹی کے سربراہ ایوان نوارو کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے اس بات کا ازسرنو جائزہ لیا کہ گرفتار فائر فائٹر نے آگ لگنے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں کیا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version