ایمریٹس کی فلائٹ لینڈنگ سے قبل پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی

دبئی سے ممبئی جانے والے ایمریٹس کی فلائٹ عین لینڈنگ سے قبل پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی۔
دبئی سے ممبئی جانے والا ایمریٹس کا بوئنگ 777 طیارہ زمین سے تقریبا 300 میٹر کی دوری پر پرندوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 36 پرندے ہلاک ہو گئے، لیکن طیارہ بحفاظت ممبئی ایئرپورٹ پر اترنے میں کامیاب رہا۔
ایمریٹس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی اور تمام مسافر اور عملہ خیریت سے ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے میں طیارے کو جزوی نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 20 مئی کو دبئی جانے والی پرواز ای کے 509 منسوخ کردی گئی ہے۔
ایمریٹس نے کہا کہ دبئی کی ایئرلائن اس معاملے میں بھارتی حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرواز ای کے 509 کے تمام مسافروں اور عملے کو رات بھر ٹھہرایا گیا اور تمام مسافروں کے لئے ایک متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

