Advertisement

قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا

وزیر اعظم کے عزم برائے بحالی اسپورٹس کے تحت قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا۔

اعلامیئے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے عزم برائے بحالی اسپورٹس کے تحت قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

 وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں پورے ملک سے پروفیشنلز،  ٹیکنیکل ایکسپرٹس، ایتھلیٹس، صوبائی سپورٹس بورڈز کے نمائندے، سپورٹس فیڈریشن کے صدور اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شرکت کر رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے کہا کہ قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا مقصد کھیلوں سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ ہمارے کھیلوں کے احیا میں درپیش چیلنجز اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ مشترکہ کاوش اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے، ہم ایک ایسا تعمیری ماحول بنانا چاہتے ہیں جہاں ہم اپنے  ایتھلیٹس کو  بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کر سکیں۔

Advertisement

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کھیل ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں جو ہمیں ذہنی و جسمانی طور پر چاق وچوبند رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی بحالی اور ترقی کے لیے وزیر اعظم پرعزم ہیں۔

  احسن اقبال کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی  خصوصی ہدایت ہے کہ سال 2025 کو کھیلوں کا سال قرار دیا جائے۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد واضح ہے کہ اپنے ایتھلیٹس کو اولمپک تمغوں کے معیار تک پہنچانا اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کی سربراہی میں ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی کے لیے  ایسے اقدامات کئے ہیں جن کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں اور اس کانفرنس کا انعقاد انہی اقدامات کا تسلسل ہے۔

 وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی توجہ، کھلاڑیوں کی میرٹ پر سلیکشن اور وزارت ہذا کے اصلاحی اقدامات کی بدولت پاکستان ہاکی ٹیم گمنامی سے نکل کر وکٹری سٹینڈ پر پہنچ گئی۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی نمو کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، ہم ملک میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کریں گے تاکہ کھیلوں کا موثر احیا ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version